30 ستمبر 2012 - 20:30

ترکي نے شام کي سرحد کے قريب اپني فوج تعينات کردي ہے-

ابنا: ترکي کے خبري ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے دسيوں ٹينک ، بکتر بندگاڑياں ، اور ديگر فوجي ساز وسامان شام سے ملحقہ اپني سرحد پر تعينات کرديئے ہيں –واضح رہے کہ گذشتہ جمعے  کو ترکي کے شہر آکچا قعلہ ميں توپ کے گولے گرنے کے بعد ترکي نے شام سے احتجاج کيا تھا-بتايا جاتا ہے کہ جمعے  کو شام کي سرحد کے اندر سے ترکي کے سرحدي شہر آکچا قلعہ ميں توپ کے گولے گرنے سے تين افراد زخمي اور کئي مکانات تباہ ہوگئے تھے - گذشتہ جون کے مہينے ميں بھي ترکي کا ايک جنگي طيارہ شام کي فضائيہ نے اس وقت مار گرايا تھا کہ جب وہ شام کي فضا ميں پرواز کررہا تھا-اس واقعے کے بعد ترکي نے شام کے ساتھ ملنے والي اپني نو سو کلو ميٹر طويل سرحد پر زميني اور ہوائي فوج بڑھا دي تھي-ترکي کي حکومت شام ميں حکومت اور عوام کے خلاف جنگ کرنے والے دہشت گردوں کي حمايت کررہي ہے-شام نے ترکي پر الزام لگايا ہے کہ وہ شام ميں مسلح دہشت گردوں کي ہر طرح سے حمايت کررہا ہے -

.....

/169